Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 7: پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور...
شائع 24 فروری 2022 07:31pm

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا ایلیمنیٹر لاہور کے قذافی اسٹیدیم میں جاری ہے جہاں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کے میچ کیلئے دونوں ٹیموں میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ میں کپتان شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے جبکہ الیکس ہیلز نے بھی دوبارہ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے اور ول جیکس بھی یونائیٹڈ کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کی جانب سے آج حضرت اللہ زازائی کو میدان میں نہیں اتارا گیا اور ان کی جگہ بینی ہاو ویل کو موقع دیا گیا ہے۔

اسکواڈ اسلام آباد یونائیٹڈ

پشاور زلمی کیخلاف میچ کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، ول جیکس، آصف علی، اعظم خان، لیام ڈاسن، فہیم اشرف، حسن علی، اطہر محمود، زاہد محمود اور وقاص مقصود شامل ہیں۔

اسکواڈ پشاور زلمی

اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ کیلئے پشاور زلمی کے اسکواڈ میں کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل، بینی ہوویل، محمد حارث، شعیب ملک، حیدر علی، حسین طلعت، خالد عثمان، سلمان ارشاد، یاسر خان اور علی ماجد شامل ہیں۔

دونوں ٹیمیں 18 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں ہیں، جس میں پشاور زلمی کو سبقت حاصل ہے انہوں نے 9 میچز میں کامیابی سمیٹی ہے جبکہ 8 فتوحات اسلام آباد یونائیٹڈ کے نام رہی ہیں اور ایک میچ بےنتیجہ رہا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے دلچسپ میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی تاہم لاہور قلندرز کے پاس اب بھی ایک موقع اور موجود ہے اور وہ آج جیتنے والی ٹیم سے دوسرے ایلیمنٹر میں مدمقابل ہوگی جب کہ آج ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

lahore

TOSS

PZ VS IU

play off

PSL 7