یوکرینی فوج کا 50 روسی فوجیوں کو ہلاک اور 4 ٹینکوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ
روس نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ اس کی فوج کے طیارے یا بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔
کیف: یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی جانب سے حملے کے بعد مشرقی شہر خارکیف کے قریب 50 روسی فوجیوں کو ہلاک جبکہ 4 ٹینکوں کو تباہ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق یوکرینی فوج نے لوہانسک علاقے کے ایک قصبے کے قریب 50 فوجیوں کو ہلاک اور 4 روسی ٹینکوں کو تباہ کر دیا جبکہ ملک کے مشرق میں چھٹا روسی طیارہ بھی مار گرایا۔
تاہم روس نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ اس کی فوج کے طیارے یا بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔
یوکرین کی بارڈر گارڈ سروس نے کہا کہ ان کے 3 فوجی جنوبی کھیرسن کے علاقے میں مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔
Ukrainian
ukraine russia tension
مقبول ترین
Comments are closed on this story.