Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مسلم لیگ (ن) نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد...
شائع 24 فروری 2022 02:14pm

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

ن لیگ کی جانب سے دائردرخواست میں صدر مملکت، سیکریٹری وزارت قانون اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی آئین سے متصادم ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ پیکا آرڈیننس پر عملدرآمد روکا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی حکومت فاشسٹ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، حکومت مخالفین اور میڈیا کی آواز کو دبانے کیلئے آرڈیننسز لارہی ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے پیکا قوانین میں ترامیم کو کالے قوانین قرار دے دیا۔

Ordinance

اسلام آباد

Maryam Aurangzeb

PECA