Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل7: ٹوئٹر صارفین کا ملتان سلطانز کی کارکردگی پر کیا ردِعمل رہا؟

لاہور کے خلاف جیت کے ساتھ ہی ملتان سلطانز ایک ہی ایڈیشن کے دوران 10 میچز جیتنے والی پی ایس ایل کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
شائع 24 فروری 2022 01:22pm
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا فائنل اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔فائل فوٹو۔
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا فائنل اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔فائل فوٹو۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے چیمپئن ٹیم ملتان سلطانز کو ان کی کارکردگی اور پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کی طرف بڑھنے پر سراہا گیا۔

ملتان سلطانز گزشتہ روز لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دینے کے بعدصارفین کی پسندیدہ ٹیم بن گئی ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نےٹوئٹ کیا:" دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز ایک بار پھر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔"

ایک صارف نے کہا کہ ملتان سلطانز نے اپنے میچوں کے دوران اسٹریٹجک بیداری کا مظاہرہ کیا ہے شاید ہی کسی اور ٹیم میں اس کا مشاہدہ کیا جائے۔

ٹوئٹر صارف نے دہانی کی شاندار بالنگ کارکردگی کے لیے تعریف کی۔

میچ کے بعد کرکٹ لیجنڈ شاہد آفریدی اور دہانی کے درمیان دل کو گرما دینے والا ٹوئٹر کا تبادلہ بھی ہوا جس پر شاہد آفریدی نے دہانی کی کارکردگی کو سراہا۔

لاہور قلندرز کیخلاف جیت کے ساتھ ہی ملتان سلطانز ایک ہی ایڈیشن کے دوران 10 میچز جیتنے والی پی ایس ایل کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا فائنل اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، ملتان سلطانز فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہے جبکہ دوسری ٹیم کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔

ٹویٹر

Lahore Qalandars

Multan Sultans

PSL Final

PSL7