Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کیا ہے؟

اس سے قبل روس اور یوکرین کے درمیان سنہ 2014 میں بھی جنگ ہوچکی ہے۔
اپ ڈیٹ 27 فروری 2022 05:41pm
یوکرین کی خواہش ہے کہ وہ یورپی یونین میں شمولیت حاصل کرلے - فوٹو آج نیوز
یوکرین کی خواہش ہے کہ وہ یورپی یونین میں شمولیت حاصل کرلے - فوٹو آج نیوز

ماسکو، کیف: روس اور یوکرین کے درمیان تنازع خبروں کی زینت بنا ہوا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے ان دونوں ممالک کے درمیان آخر تنازع کیا ہے؟

جب سنہ 1922 میں سوویت یونین کی بنیاد ڈالی گئی تھی، تو اس وقت یوکرینین سوویت سوشلسٹ ریپبلک (یوکرینین ایس ایس آر) بھی اس کا حصہ تھا۔

تاہم سنہ 1991 میں جب سوویت یونین ٹوٹ گیا تو یوکرین نے بھی آزادی حاصل کرلی لیکن روس اپنے ٹوٹ جانے کے بعد بھی سوویت یونین میں شامل ممالک کو کہیں نہ کہیں اپنا حصہ سمجھتا ہے۔

جس کے لیے وہ اپنا اثر اسوخ بڑھانے کے کوششیں کرتا ہے بالکل یہ ہی معاملہ یوکرین کے ساتھ بھی ہے۔

یوکرین میں قدیم روسی نسل کے باشندوں کی بڑی تعداد آباد ہے، جن میں کریمیا، دونیستک اور لوہانسک میں ان کی اکثریت ہے۔

اس سے قبل روس اور یوکرین کے درمیان سنہ 2014 میں بھی جنگ ہوچکی ہے۔

چنانچہ یوکرین کی خواہش ہے کہ وہ یورپی یونین میں شمولیت حاصل کر کے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا حصہ بنے تاکہ اسے تجارتی و دفاعی تحفظ حاصل ہوسکے۔

مگر یوکرین کی اس خواہش پر روس مختلف وجوہات کی بنا پر اس کیخلاف ہے لیکن روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کی بنیادی وجہ یہ 2 عوامل ہی ہیں۔

china

Vladimir Putin

USA

russia ukraine conflict

russian troops

ukraine war

Biden