Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس کا یوکرین پر حملہ: جوابی کارروائی میں 5 روسی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہ

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے حملے کے اعلان کے بعد روسی افواج یوکرین میں داخل ہوگئی یے۔
شائع 24 فروری 2022 01:10pm
مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف اور ڈونباس ریجن میں دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔فائل فوٹو۔
مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف اور ڈونباس ریجن میں دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔فائل فوٹو۔

کیف:روسی افواج نےیوکرین پر حملہ کردیا جس کے جواب میں یوکرین نے 5 روسی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہ کردیا۔

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے حملے کے اعلان کے بعد روسی افواج یوکرین میں داخل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کیف، ڈونباس، اڈیسہ ماریوپول سمیت یوکرین کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی زوردار آوازیں آرہی ہیں۔

روسی فوج نے یوکرین کے فوجی اڈوں کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

روسی افواج نے یوکرین کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کردیا

دوسری جانب روس نے یوکرین کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے ایئر ڈیفنس کو تباہ کر دیا ہے۔

تاہم وزارت دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ روسی افواج نے یوکرین کی ایئر بیسز کا انفراسٹرکچر ناکارہ بنا دیا ہے۔

Ukraine

kyiv