Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ: آصف زرداری کے روابط میں تیزی

لاہور: حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سابق صدر آصف...
شائع 24 فروری 2022 11:21am

لاہور: حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری کے روابط میں تیزی آگئی، آصف زرداری آج امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کریں گے۔

حکومت کیخلاف اپوزیشن جماعتوں نے سر جوڑ لئے، مختلف سیاسی جماعتوں کے ایک دوسرے سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کریں گے، منصورہ لاہور میں دوپہر 3بجے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوگی جس میں ملکی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آصف زرداری اور سراج الحق کے درمیان 13 فروری کو ملاقات شیڈول تھی تاہم آصف زرداری کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ملاقات مؤخر کر دی گئی تھی۔

lahore

PPP

Sirajul Haq

Asif Zardari