Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضاٖفہ

یکم مارچ 2022 سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
شائع 23 فروری 2022 03:04pm
File Photo
File Photo

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا ہے ، جس کی وجہ روس یوکرین تنازعے کو قرار دیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 97 ڈالر 20 سینٹ فی بیرل تک ہوگئی ہے۔

عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 8 سال کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تاہم گزشتہ 7 روز کے دوران عالمی منڈٰی میں خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا۔

عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے بعد یکم مارچ 2022 سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اوگرا رواں ماہ کے آخر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے متعلق سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گا۔

crude oil

crude oil hike

petrol hike

Petroleum