Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مسلم لیگ(ن) کا پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام...
شائع 23 فروری 2022 12:27pm

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی طرف سے پٹیشن دائر کی جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آرڈیننس چیلنج کرنے کلئےر پٹیشن تیار کر لی جبکہ (ن) لیگ کی طرف سے یہ پٹیشن جلد دائر کئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ پیکا آرڈیننس کو آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا تھا۔

IHC

Shehbaz Sharif

Ordinance

اسلام آباد

PECA