Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے پالیسی میں نرمی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون...
شائع 23 فروری 2022 11:49am

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے اپنی پالیسی میں نرمی کر دی ۔

این سی او سی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے پالیسی پر نظرثانی کرتے مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے بورڈنگ سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی ۔

این سی او سی کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے غیر ویکسین شدہ افراد کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط لاگو رہےگی۔

این سی او سی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کیلئے مکمل ویکسین شدہ ہونا لازمی ہو گا جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو لازمی ویکسین سے استثنیٰ ہو گا۔

نظر ثانی شدہ پالیسی کے مطابق 12 سے 18 سال تک کے افراد31 مارچ تک مکمل ویکسین کے بغیر پاکستان آ سکتے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ڈی پورٹ اور زمینی راستے سے داخل غیر ویکسین شدہ افراد کا ریپڈ ٹیسٹ بارڈر پر کیا جائے گا جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو گھر میں قرنطینہ کرنا ہو گا۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے این سی او سی کی پالیسی پر عملدرآمد 24 فروری سے ہو گا۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد