Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا نے روس پر نئی معاشی پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے واضح کیا ہےکہ یو کرین کے 2 علاقوں کو آزاد ریاستیں تسلیم کرنا روس کی جانب سے حملے کا آغاز ہے.
شائع 23 فروری 2022 09:19am

واشنگٹن: امریکا نے روس پر نئی معاشی پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا، امریکی صدر جوبائیڈن نے واضح کیا ہے کہ یو کرین کے 2 علاقوں کو آزاد ریاستیں تسلیم کرنا روس کی جانب سے حملے کا آغاز ہے.

امریکی صدر جو بائیڈن نے روس پر نئی معاشی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے مشرقی یوکرین میں روس کی جانب سے اپنے فوجی دستے بھیجنے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ اب مغربی ممالک کی جانب سے روس میں سرمایہ کاری نہیں کی جائے گی، انہوں نے 2 روسی بینکوں وی ای بی اور روسی ملٹری بینک پر تجارتی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرین کے خلاف مزید اقدامات کئے تو امریکا روس پر پابندیاں بڑھاتا رہے گا۔

صدر جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ امریکآ کا روس سے لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں مگر نیٹو اتحاد کے علاقوں کی حفاظت کی جائے گی۔

امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ یوکرین کی مزید دفاعی امداد کرے گا جبکہ نیٹو اتحاد کے ممالک میں امریکی دستے بھیجے جائیں گے۔

صدر بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ روسی صدر پوتن نے یوکرین کی سالمیت پر حملہ کیا ہے، صدر پوتن یورپ میں سٰکیورٹی امور پر بات چیت میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔

Joe Biden

US President

Washington

viladimir putin