Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نویں و دسویں کے امتحانات 17 مئی سے ہونگے: محکمہ تعلیم سندھ

رپورٹ: کامران شیخ کراچی: سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے...
شائع 22 فروری 2022 06:46pm

رپورٹ: کامران شیخ

کراچی: سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں رواں سال کیلئے اہم تعلیمی فیصلے کرلیے گئے، رواں سال چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات دو مئی جبکہ نویں اور دسویں کے امتحانات 17 مئی سے ہونگے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی صدارت میں محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری, سیکریٹری کالجز خالد حیدر شاہ سمیت دیگر اسٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں نئے تعلیمی سال 2022-23 کی شروعات، نئے سال میں نویں، گیارہویں اور بارہویں میں داخلوں کا شیڈول، امتحانات کا شیڈول، اسپورٹس اور غیرنصابی سرگرمیوں کے علاوہ چھٹیوں کے بابت ایجنڈا پر بحث مباحثہ کیا گیا۔

اجلاس کے آغاز میں گذشتہ اجلاس کے منٹس منظوری کے لیے پیش کئے گئے جس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔

اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ چوتھی سے آٹھویں کے امتحانات دو مئی سے جبکہ نویں اور دسویں بورڈ کے امتحانات 17 مئی سے ہونگے اور ان کا رزلٹ 17 جولائی کو آئے گااس حوالے سے تعلیمی بورڈز کے چیئرمین نے وزیر تعلیم کو یقین دہانی کروائی کہ دو ماہ میں نتائج جاری کردئیے جائیں گے۔

اس موقع پر سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری نے کہا کہ ہم بہت جلد تمام بورڈز کو او ایم آر مشینیں فراہم کریں گے اور ان کے استعمال کے بابت تریبیتی ورکشاپس بھی منعقد کیے جائیں گی۔

تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہونگی جبکہ اسی دوران یکم جولائی میں 31 جولائی تک ہائیر اسکولوں داخلے میں ہونگے۔

Education Minister

sindh

تعلیم

sardar shah