Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے پر شراب رکھنے کا مقدمہ درج

شراب نہ پینے پر موسیٰ اور احمد کو بعد میں خاندان کے ایک فرد کی ذاتی ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔
شائع 22 فروری 2022 03:47pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور :پولیس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے بیٹے کے خلاف غیر قانونی طور پر شراب رکھنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

غالب مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ رات ظہور الٰہی روڈ کے قریب موسیٰ مانیکا کی گرے ہونڈا سوک کار سے شراب برآمد ہوئی تھی۔

گاڑی کو معمول کی چیکنگ کیلئے روکا گیا تھا، کار میں محمد موسی مانیکا، کزن محمد احمد مانیکا اور دوست احمد شہریار سوار تھے۔

لاہور پولیس کے مطابق پولیس کو ان کے قبضے سے 'مون اوریجنل وہسکی' کی ایک بوتل اور ایک بھورے کاغذ کے تھیلے میں لپٹی ہوئے بیئر کین ملے، شراب ضبط کر لی گئی اور ان افراد کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا۔

ان کے خلاف پرہیبیشن (انفورسمنٹ آف حدڈ آرڈر، 1979) کی 'نشہ آور اشیاء کی تیاری وغیرہ کی ممانعت، نشہ آور چیز کا مالک ہونا یا رکھنااور جو شخص مسلمان ہے وہ شراب پینے کا مجرم ہونا'دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

طبی معائنےسے یہ انکشاف ہوا کہ شہریار نشے میں تھا، انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضمانت دی تھی۔

تاہم شراب نہ پینے پر موسیٰ اور احمد کو بعد میں خاندان کے ایک فرد کی ذاتی ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

imran khan

FIR

lahore police

bushra bibi

Son