Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان:سب میرین کیبل میں خرابی،انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

کیبل کٹ جانے کے نتیجے میں صارفین کے لیے انٹرنیٹ سروسز میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
اپ ڈیٹ 22 فروری 2022 01:19pm
ٹی ڈبلیو ون کیبل سسٹم 1,300 کلومیٹر پر محیط ہے جو پاکستان، متحدہ عرب امارات اور عمان کو ملاتا ہے۔فائل فوٹو۔
ٹی ڈبلیو ون کیبل سسٹم 1,300 کلومیٹر پر محیط ہے جو پاکستان، متحدہ عرب امارات اور عمان کو ملاتا ہے۔فائل فوٹو۔

پاکستان کے سمندری ساحلوں سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر سب میرین کیبل سسٹم میں کیبل کٹ جانے کی وجہ سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹرانس ورلڈ (TW1) سب میرین کیبل سسٹم میں گزشتہ روز شام 6 بجے کے قریب کیبل کٹ جانے کی اطلاع ملی ، اس خرابی کی وجہ سے پی ٹی اے نے بین الاقوامی بینڈوتھ کی بندش کے ساتھ انٹرنیٹ سروسز میں بھی کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اس کے نتیجے میں صارفین کیلئے انٹرنیٹ سروسز میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی اے نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ"کنسورشیم ان اثرات کو کم کرنے کیلئے ایڈہاک بینڈوڈتھ کا بندوبست کر رہا ہے،خرابی کے صحیح مقام اور متوقع بحالی کے وقت کا پتہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔"

ٹی ڈبلیو ون کیبل سسٹم 1,300 کلومیٹر پر محیط ہے جو پاکستان، متحدہ عرب امارات اور عمان کو ملاتا ہے۔

پاکستان

Internet Service

submarine cables