Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کرونا کیسز میں کمی،961 نئے کیسز رپورٹ

این سی او سی کے مطابق یومیہ مثبت کیسز کی شرح 2.51 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے
شائع 22 فروری 2022 11:14am
ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 38 ہزار 139  ٹیسٹ کیے گئے ۔فائل فوٹو۔
ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 38 ہزار 139 ٹیسٹ کیے گئے ۔فائل فوٹو۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی نظر آئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 961 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ تیرہ افراد کووڈ کے باعث انتقال کر گئے۔

نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 38 ہزار 139 ٹیسٹ کیے گئے ۔

این سی او سی کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 2.51 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے، اس کے علاوہ 1261 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دو ہزار بیس سے اب تک پاکستان میں 30,040 افراد کووڈ سے متاثر ہو کر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، ملک میں کورونا کے پہلے حملے سے اب تک 1,501,680 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئےجس میں سے1,403,968 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

COVID 19

NCOC

پاکستان

ٹویٹر