Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: سندھ حکومت کا جرائم پر قابو پانے کیلئے ٹارگیٹڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ

کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں جرائم پر قابو...
شائع 21 فروری 2022 06:50pm
Photo : FILE
Photo : FILE

کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں جرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس کو پیرا ملٹری رینجرز کی مدد سے ٹارگٹڈ آپریشن کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئےاجلاس کی صدارت کی، جس میں متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکم سے 20 فروری کے درمیان شہر میں ڈکیتی کی کوششوں کے دوران صحافی اطہر متین سمیت 12 شہری جاں بحق ہوئے، اس کے ساتھ ساتھ چھیننے کی وارداتوں میں 58 افراد زخمی ہوئے۔

فروری کے پہلے 20 دنوں میں مختلف علاقوں سے تقریباً 114 گاڑیاں اٹھائی گئیں جبکہ چار چھین لی گئیں۔

شرکاء کو بتایا گیا کہ کراچی میں اسی عرصے کے دوران 2208 موٹر سائیکلیں لوٹی گئیں جبکہ 249 چھینی گئیں۔

گاڑیوں کے علاوہ فروری کے پہلے 20 دنوں میں تقریباً 1,349 موبائل فون بھی چھین لیے گئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) اپنے دائرہ اختیار میں اسٹریٹ کرمنلز سے آگاہ ہیں اور انہیں 15 دنوں میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دائرہ اختیار میں جرائم پر قابو پانے میں ناکام ایس ایچ او کو ہٹایا جانا چاہیے۔

مراد علی شاہ نے جیلوں میں ان اطلاعات پر آپریشن کرنے کی بھی ہدایت کی کہ وہاں سے کچھ گینگ آپریٹ ہوتے ہیں۔

انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ کراچی کے ہر ضلع میں رینجرز کے تعاون سے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔

CM Sindh

karachi

Sindh government