پاکستان کی گوشت کی صنعت تقریباً 4.9 ملین ٹن پر محیط ہے
گوشت جانوروں کا ماس ہے جو بطور خوراک انسان استعمال کرتے ہیں جبکہ انسان قدیمی ادوار سے گوشت کے لئے جانوروں کا شکار کرتا ہے۔
جس کے نتیجے میں یہ ہنر آج کی جدید دورمیں ایک بہت بڑی صنعت و تجارت کے طور پر عالمی سطح پر موجود ہے۔
پاکستان میں گوشت کی صنعت معیشت کا ایک متحرک شعبہ ہے جس نے1900 کی دہائی سے لے کر آج تک مستحکم طریقے سے ترقی کی ہے۔
جب حکومت نے ملک بڑھتی ہوئی مقامی اور عالمی طلب کو پورا کرنے کے لیے خطے میں مویشیوں کی پیداوار اور پروسیسنگ کی سہولیات کو بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔
تاریخ کے اعتبار سے پاکستان کی گوشت کی صنعت نے 2019 میں 4اعشاریہ 5 ملین ٹن کی مارکیٹ حاصل کی تھی۔
مزید براں 1970 کی دہائی سے لے کر آج تک 4.86 فیصد کی اوسط نمو کو دیکھنے میں آئی ہے۔
دعویٰ کیا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی موجودہ گوشت کی صنعت تقریباً 4.9 ملین ٹن پر محیط ہے۔
Comments are closed on this story.