Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کتنی ہوں گی؟

لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 2 ماہ ہو ں...
شائع 21 فروری 2022 03:27pm

لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 2 ماہ ہو ں گی، محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی، تعلیمی سال 23-2022کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رواں تعلیمی سال 31 مارچ کی بجائے 31 مئی کو ختم ہو گا،نیا تعلیمی سال یکم اگست 2022 سے31 مارچ2023 تک ہو گا،بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں صرف 2 ماہ کلئے دی جائیں گی۔

دوسری جانب اسکولوں سے باہر 50 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دینے کے معاملے پر محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے طلبا ءکیلئے مزید 4 ہزار اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے اپ گریڈیشن کیلئے 3 ارب روپے کا تخمینہ تیار کرلیا،اسکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام آئندہ مالی سال میں کیا جائے گا۔

punjab

lahroe

تعلیم

Schools

summer vacation