Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل ایپ ایپل ایپ سٹور پر لانچ ہوگئی

ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا سوشل میڈیا وینچر ٹروتھ سوشل ایپل کے ایپ سٹور ...
شائع 21 فروری 2022 02:26pm

ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا سوشل میڈیا وینچر ٹروتھ سوشل ایپل کے ایپ سٹور پر دستیاب ہوگیا ہے۔

سابق امریکی صدر کی سوشل میڈیا پر واپسی کی ہے ، جبکہ گزشتہ سال ان پر کئی پلیٹ فارمز سے پابندی لگائی گئی تھی۔

کچھ صارفین نے رپورٹ کیا کہ یا تو کسی اکاؤنٹ کے لیے رجسٹر کرنے میں دشواری کا سامنا ہے یا ایک پیغام کے ساتھ انتظار کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ایپ نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر مانگ کی وجہ سے ہم نے آپ کوانتظار کی فہرست میں رکھا ہے۔

رائٹرز کے مطابق یہ ایپ آزمائشی مرحلے کے دوران استعمال کرنے کیلئے مدعو کیے گئے لوگوں کے لیے دستیاب ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر 6 جنوری 2021 کو واشنگٹن میں ان کے حامیوں کے حملے کے بعد ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب نے پابندی عائد کر دی تھی۔

جبکہ ان پر تشدد پر اکسانے والے پیغامات پوسٹ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

ابھی تک کوئی بھی نئی کمپنی جس میں ٹویٹر کے حریف گیٹر اور پارلر اور ویڈیو سائٹ رمبل شامل ہیں، اپنے مرکزی دھارے کے ہم منصبوں کی مقبولیت کے قریب نہیں پہنچی ہیں۔

Donald Trump

social media