Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ نے طارق انیس کیخلاف درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹادی

اسلام آباد :سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماء دانیال عزیز کی...
اپ ڈیٹ 21 فروری 2022 03:29pm

رپورٹ: احمد عدیل سرفراز

اسلام آباد :سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماء دانیال عزیز کی مخالف امیدوار طارق انیس کیخلاف درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹادی ۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے ن لیگی رہنماء دانیال عزیز کی مخالف امیدوار طارق انیس کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت عظمیٰ نے طارق انیس کیخلاف درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹادی۔

دانیال عزیز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ طارق انیس 2013 اور 2018 میں الیکشن ہار گئے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ ایک ہارے ہوئے کو دھوکہ باز ثابت کر کے کیا کریں گے،آخری 2انتخابات میں جسے عوام نے مسترد کیا اسے اور کیا سزا ہونی چاہیئے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ 13 سال گزر چکے ہیں، 5سال کی سزا بھی ہوتی تو اب تک پوری ہوچکی ہوتی۔

یاد رہے کہ دانیال عزیز نے 2008 کے انتخابات میں دھاندلی اور کرپٹ پریکٹس پر طارق انیس کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔

Chief Justice

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal