Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کا اہم ترین مسئلہ ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ...
اپ ڈیٹ 21 فروری 2022 10:54am

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کا اہم ترین مسئلہ ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاناما، پنڈورا اوراب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی سامنے آئی ہے،پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو،کرپشن اورمنی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کا اہم ترین مسئلہ ہے۔

فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اس مسئلے پر مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ملکوں کے اس استحصال کوروکیں،اب سارے منی لانڈرر اتحاد بنا رہے ہیں۔

pm imran khan

Information Minister

پاکستان

money laundering

اسلام آباد

Fawad Chaudhary