Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ میں دفاعی چیمپئین ملتان سلطانز نے پی ایس...
اپ ڈیٹ 21 فروری 2022 09:56am

لاہور: پاکستان سپر لیگ میں دفاعی چیمپئین ملتان سلطانز نے پی ایس ایل7 کے گروپ مرحلے میں 10 میں سے 9 میچز جیت کر پی ایس ایل کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔

ملتان سلطانز نے اتوار کی شب اپنے آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کو شکست دی اور مرحلہ دس میں سے نو میچز جیت کر مکمل کیا، اس کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 18 رہی اور وہ لیگ اسٹیج میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

ملتان کو ٹورنامنٹ میں صرف ایک میچ میں شکست ہوئی اور یہ شکست اسے لاہور قلندرز نے دی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آج ہی کے دن کراچی کنگز بھی پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں نو میچز ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی، اس کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شکست دی تھی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دونوں ہی کے دس میں سے دس کا ریکارڈ بننے کی راہ میں رکاوٹ لاہور قلندرز کی ٹیم بنی جہاں لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو شکست دینے والی واحد ٹیم ہے وہیں لاہور قلندرز کراچی کنگز سے میچ ہارنے والی بھی واحد ٹیم ہی ہے۔

سلطانز، قلندرز، پشاور زلمی اور یونائیٹڈپی ایس ایل 7 کا پلے آف کھیلیں گی، ملتان سلطانزبدھ کو قلندرز یا زلمی میں سے کسی ایک کے ساتھ کوالیفائر کھیلے گی۔

قلندرز نمبر دو کو ختم کرنے کیلئے فیورٹ ہیں لیکن کل زلمی سے ان کے آخری گروپ میچ میں بڑی شکست انہیں تین اور زلمی کو دوسرے نمبر پر دھکیل سکتی ہے۔

lahore

Multan Sultans

MS vs IU

PSL 7