Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 7: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

****لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 29 ویں میچ میں اسلام...
شائع 20 فروری 2022 07:38pm

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 29 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے 7ویں سیزن کے 29ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

یہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے انتہائی اہم ہے اور اس کو پلے آف مرحلے میں آسانی سے پہنچنے کیلئے اس میچ میں فتح ضروری ہے۔

آصف علی کا کہنا تھا کہ ہم نے4 سے 5 تبدیلیاں کی ہیں، بڑی مشکل سے ٹیم پوری کی ہے، ٹیم میں نوجوان کرکٹرز کو موقع دے رہے ہیں۔

ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلنے پر یقین رکھتے ہیں، ہم لوگ بال ٹو بال کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان آصف علی، ناصر نواز، محمد ہریرہ، لیام ڈاؤسن، اعظم خان، دانش عزیز، ظفر گوہر، مرچنٹ ڈی لینگ، اطہر محمود، زاہد محمود اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔

ملتان سلطانز میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود،عامرعظمت،رائیلی روسو ، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر اور شاہ نواز دہانی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت سرفہرست ہے، ملتان سلطانز ، پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں پہلے ہی پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی ہیں ۔اسلام آباد اور کوئٹہ میں سے ایک ٹیم پلے آف میں جائے گی۔

lahore

TOSS

MS vs IU

PSL7