Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی کا کراچی میں سٹریٹ کرائمز کے خلاف احتجاجی مہم کا اعلان

کراچی: جماعت اسلامی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے ہوئے...
شائع 20 فروری 2022 07:00pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: جماعت اسلامی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے ہوئے گراف کو دیکھتے ہوئے احتجاجی مہم کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت شہر میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافے پر کراچی کے 50 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کا مرکزی احتجاج کلفٹن کے دو تلوار میں ہوگا۔

انہوں نے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کا ذمہ دار حکومت سندھ کو ٹھہرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ پولیس فورس کا 50 فیصد پروٹوکول ڈیوٹی کے لیے استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے سرپرستوں کے خلاف سوموٹو کارروائی کا مطالبہ کیا۔

karachi

Jamat e Islami

JI

Street Crime