Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 7: کراچی کنگز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 23 رنز سے شکست

لاہور: کراچی کنگز کی ناقص کارکردگی سلسلہ جاری ہے، کراچی کنگز...
شائع 20 فروری 2022 06:51pm

لاہور: کراچی کنگز کی ناقص کارکردگی سلسلہ جاری ہے، کراچی کنگز پاکستان سپر لیگ 7کا اپنا آخری میچ بھی ہار گئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 23 رنز سے شکست کا مزہ چھکنا پڑا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کراچی کو جیت کیلئے167 رنز کا ہدف دیا، جواب میں کراچی کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بناسکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے جس میں اوپنر جیسن رائے نے 64 گیندوں پر 82 رنز اسکور کئے جبکہ وِل اسمیڈ نے 10، جیمز ونس نے 29 رنز بنائے، اس کے علاوہ مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے 2، افتخار احمد نے 21 اور حسن خان نے 3 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم میں لیگ سے دستبردار ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کی جگہ پاکستان کے انڈر 19 پلیئر محمد شہزاد کو شامل کیا تھا۔

کراچی کی جانب سے عماد وسیم، میر حمزہ، عثمان شنواری اور لیوس گریگری نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کی اننگز

167 رنزکے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز 8 وکٹ پر 143 رنزبناسکی، کنگز کی جانب سے جوکلارک 52 رنزبناکر نمایاں رہے، بابراعظم نے 36 اور شرجیل خان نے 16 رنزبنائے جبکہ عماد وسیم نے 11 اور قاسم اکرم نے 9 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد نے 22 رنزدے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ نسیم شاہ 2، محمد عرفان اور عاشر قریشی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گروپ میں اپنا آخری میچ کھیل رہے تھے۔

کراچی پہلے ہی باہر ہوچکا تھا جبکہ کوئٹہ کو پلے آف میں کوالیفائی کرنا کیلئے یہ میچ بھاری مارجن سے جیتنا تھا، اس کے علاوہ یہ بھی ضروری تھا کہ اسلام آباد آج شام ملتان سلطانز سے ہونے والا میچ ہار جائے۔

lahore

kk vs QG

PSL 7