Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 7: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز...
شائع 20 فروری 2022 02:30pm

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں آج 2 بڑے مقابلے ہورہے ہیں، پہلا میچ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان شروع ہونے کو ہے جبکہ دوسرا میچ شام ساڑھے سات بجے ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم میں لیگ سے دستبردار ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کی جگہ پاکستان کے انڈر 19 پلیئر محمد شہزاد کو شامل کیا ہے۔

کپتان سرفراز احمد کے مطابق کوئٹہ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سرفراز احمد نے کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ رنزبناکر میچ جیتنے کی کوشش کریں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کامقصد ہے زیادہ رنز کریں اور حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھیں۔

کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا تھا کہ200 پلس رنزکرنے کی کوشش کریں گے۔

lahore

karachi kings

TOSS

kk vs QG

PSL 7