Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوکرین اشتعال انگیزی کا جواب نہیں دے گا: صدر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین قوم اشتعال...
شائع 20 فروری 2022 12:48pm
Photo: AP
Photo: AP

یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین قوم اشتعال انگیزیوں کا جواب نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کو بتادیا ہے کہ یوکرین روسی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرے گا۔

یوکرین کی فوج اور روس کے حمایت یافتہ باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے تیسرے روز دو یوکرینی فوجی ہلاک ہو گئے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ روس یوکرین پر حملہ کر دے گا تاہم ماسکو نے اس کی تردید کی ہے۔

مغربی ممالک نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ حملہ کرنے کے بہانے مشرقی علاقوں میں جعلی بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایک سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے لوگ "گھبرانے والے نہیں ہیں، ہم اپنی زندگی جینا چاہتے ہیں"۔

انہوں نے مغربی رہنماؤں پر ماسکو کے خلاف "خوش کرنے کی پالیسی" کا الزام لگایا اور یوکرین کو نئی حفاظتی ضمانتیں دینے کا مطالبہ کیا۔

صدر زیلنسکی نے امریکی حکام کی طرف سے خبردار کیے جانے کے باوجود میونخ کا سفر کیا۔

USA

Ukraine