Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 7: پلے آف مرحلے کیلئے چوتھی ٹیم کونسی ہوگی؟ فیصلہ آج ہوگا

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 7کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے...
شائع 20 فروری 2022 10:40am

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 7کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج ہو گا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے پلے آف مرحلے کیلئے آج کا دن خاصااہم ہے جس کیلئے آج 2میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کراچی کنگز سے ٹکرائے گی جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا۔

پہلا میچ دوپہر ڈھائی بجے جبکہ دوسرا میچ شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

HBL PSL

lahore

PSL 7