Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور زلمی کو بڑا دھچکا، ایک اور غیر ملکی کرکٹر کا وطن واپسی کا عندیہ

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے پلے آف...
شائع 20 فروری 2022 10:34am

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے پلے آف مرحلے سے قبل پشاور زلمی کو دوسرا بڑا جھٹکا لگ گیا، ایک اور غیر ملکی کھلاڑی نے وطن واپسی کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن میں شامل غیر ملکی کرکٹرز کی بہانے بازیاں جاری ہیں۔

پشاور زلمی میں شامل غیر ملکی کھلاڑی ردر فورڈ کے ایونٹ سے دستبردار ہونے کے بعد پشاور زلمی کے ہی ایک اورکرکٹر لیونگسٹن نے انگلی پرمعمولی انجری کا بہانہ بنا کر باقی میچ کھیلنے سے معذر ت کرتے ہوئے پی ایس ایل کے سفر کے اختتام کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل انگلش کرکٹر لیونگسٹن نے بھی وطن واپسی کا عندیہ دے دیا ہے، جس کے بعد پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے میگا ایونٹ ادھورا چھوڑ کر جانے والوں میں ایک اور نام شامل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیونگسٹن بائیو سیکور ببل سے اکتا کر وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی کرکٹر جمیز فالکنر بھی پی سی بی کے رویے کی شکایت کرتے ہوئے ایونٹ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو گئے تھے۔

lahore

peshawar zalmi

PSL 7