Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پالک کا استعمال فائدہ مند ہے، لیکن کن لوگوں کیلئے نقصان دہ ہے؟

آپ کو معلوم ہے پالک ہمارے اعصاب سمیت ذہن پر مثبت اثرات مرتّب کرتی ہے۔
شائع 19 فروری 2022 04:19pm
File Photo
File Photo

پالک ایک ایسی سبزی ہے جو ہر گھر میں پکائی جاتی ہے جبکہ اس سے بنے لذت بھرے کھانے صحت کے لیے کافی فائدہ مند ہیں۔

آپ کو معلوم ہے کہ پالک سبز پتوں والی سبزی ہے، جس کی پہلی کاشت فارس میں ہوئی تھی جبکہ پالک کو فولاد یعنی آئرن سے پھرپور سبزی تصور کیا جاتا ہے۔

جہاں یہ سبزی انسانی صحت کے فائدہ مند ہے اس کے ساتھ ہی نقصان دہ بھی ہے۔

پالک کن افراد کیلئے نقصان دہ ہے؟

جو افراد تھائی رائیڈ گلینڈ ، جوڑوں کے درد یا پھر گُردے میں پتھری کی تکالیف میں مبتلا ہیں، تو یسے افراد پالک کے استعمال سے اجتناب کریں کیوکہ اس کے استعمال سے تکلیف میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

پالک میں موجود آکزیلک نامی ایسڈ، کرسٹلز میں تبدیل ہوجاتا ہے، جو آپ کے گُردوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

پالک کے فوائد کیا ہیں؟

آپ کو معلوم ہے پالک ہمارے اعصاب سمیت ذہن پر مثبت اثرات مرتّب کرتی ہے۔

پالک کی بدولت ہمارے اعصاب اور رگوں میں غیر ضروری چربی جمع ہونے سے روکتی ہے، اس میں موجود وٹامن اے کی وافر مقدار جِلد کو مناسب نمی فراہم کرتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی پالک جِلدی بیماریوں سمیت کیل مہاسوں اور جھریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

health tips