وزیر داخلہ شیخ رشید کا صحافی اطہر متین کے قتل پر افسوس کا اظہار، رپورٹ طلب
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سینئر صحافی اطہر متین کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے سماء ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کی ہلاکت کی پر زور مذمت کی اور واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وفاقی وزیرداخلہ نے آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
شیخ رشید نے کہا کہ سینئر صحافی اطہر متین کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ایک بہیمانہ واقعہ ہے، واقعے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔
وفاقی وزیراسد عمر کی سینئر صحافی اطہر متین کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت
دوسری جانب وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے بھی سینئر صحافی اطہر متین کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ کراچی میں امن کی بگڑتی صورتحال کے باعث تشویش ہے،سندھ حکومت کی غیر سنجیدگی جرائم کی حوصلہ افزائی ہے،حکومت سندھ کو ہوش میں آنے کیلئے مزید خون درکار ہیں۔
اسد عمر نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت فوری قاتلوں کا سراغ لگائے،اہل خانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
Comments are closed on this story.