Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہاب ریاض پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)7 میں...
شائع 18 فروری 2022 09:21am

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)7 میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض ایچ بی ایل پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

پشاور زلمی کےکپتان اور فاسٹ بولر وہاب ریاض نے اپنے پی ایس ایل کے 75 ویں میچ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی، انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے دانش عزیز کو آؤٹ کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

وہاب ریاض کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی سب سے زیادہ وکٹیں لینے بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

حسن علی نے 61 اننگز میں 23 کی اوسط سے 78 وکٹیں لے رکھی ہیں، اسلام آباد کے کپتان شاداب خان 63 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 61 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے جبکہ محمد نواز بھی 61 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

lahore

peshawar zalmi

Wahab Riaz

PZ VS IU

PSL 7