Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر ملکی مہمان کو اس طرح سے بٹھانا بد تہذیبی ہے، مریم نواز کی تنقید

معروف کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس پہلی بار پاکستان پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی
شائع 17 فروری 2022 07:33pm
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس اپنے پہلے دورے پر پاکستان پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

بل گیٹس نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جن میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تاہم جب وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے ملاقات کی تصویر جاری کی گئی جن میں سے ایک دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم اپنی نشست پر براجمان ہیں جبکہ میز کی دوسری طرف بل گیٹس بیٹھے ہوئے ہیں۔

اسی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اس بیٹھک پر اعتراض کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا کہ ’کسی غیرملکی مہمان (dignitary) کو اس طرح سے بٹھانا بد تہذیبی اور تکبر ہے۔‘

Bill Gates

imran khan

Microsoft