Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدم اعتماد کے اقدام کا رسک لینا چاہیے: مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ...
شائع 17 فروری 2022 04:32pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو گرانے کے لیے تحریک عدم اعتماد لانے کی اپوزیشن کی کوششیں ایک خطرہ ہے جسے مول لینا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "لوگ اپوزیشن کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ کوئی ان کے لیے آواز اٹھائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ایک خطرہ ہے جسے لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن نے عوام کے تحفظات کا جواب نہ دیا تو وہ ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم جب بھی کسی ملک کا دورہ کرتے ہیں تو دوسرے ممالک کے بارے میں برا بھلا کہنا شروع کردیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری میں تنہا کھڑا ہے اور اس کے دوست بھی مدد کرنے کو تیار نہیں، عمران خان نے صرف معیشت ہی نہیں بلکہ [پاکستان کی] خارجہ پالیسی کو بھی تباہ کیا۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ وہ غیر ملکی دوروں سے گریز کریں۔

Federal govt

پاکستان

Maryam Nawaz Sharif