Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وسیم اکرم کیوں ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گئے ؟

صارفین کو وسیم اکرم کی جانب سے پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ ایسا سلوک دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ہے۔
اپ ڈیٹ 17 فروری 2022 03:01pm
کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز میچ کے دوران وسیم اکرم اور بابر اعظم کے درمیان گفتگو کی وائرل کلپ۔ ٹویٹر۔
کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز میچ کے دوران وسیم اکرم اور بابر اعظم کے درمیان گفتگو کی وائرل کلپ۔ ٹویٹر۔

پاکستان سپر لیگ: میچ کے دوران کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم اور سابق پاکستانی کرکٹر اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے ۔

وسیم اکرم کا میچ کے دوران بابر اعظم سے جارحانہ انداز میں بات کرنے کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

ٹوئٹر پر ایک صارف کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم کی جانب سے پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ ایسا سلوک دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ہے۔

ایک اور شخص نے ٹوئٹ کیا:" وسیم اکرم نے اعظم کے ساتھ باؤنڈری لائن پر جو کیا وہ بالکل غلط تھا۔"

کچھ ناظرین نے کہا کہ وسیم اکرم ٹیم کی خراب کارکردگی سے مایوس ہیں لیکن بہت سے لوگوں نے کہا کہ اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب نہ کرنا ان کی اپنی غلطی ہے۔

ایک صارف نے سابق کرکٹر کو خبردار بھی کیا کہ وہ اپنی حد سے تجاوز نہ کریں۔

کچھ لوگوں کو خدشہ ہے کہ کراچی کنگز کی کارکردگی بابر اعظم کی قومی ٹیم کی کپتانی کو متاثر کر سکتی ہے۔

تاہم بہت سے لوگوں کو یہ دیکھ کر اطمینان ہوا کہ تنقید بابراعظم سے اب وسیم اکرم کی طرف منتقل ہو گئی ہےجو واقعی اس کےمستحق ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے مضحکہ خیز میمز کا استعمال کرتے ہوئے وسیم اکرم سے اپنی مایوسی کا اظہار بھی کیا ہے۔

ایک صارف نے اسپنج باب کارٹون کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے میم بنائی۔

ایک صارف نے فیروز خان کا ڈرامہ سیریز 'اے مشت خاک' کا ایک سین بھی پوسٹ کیا ۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کھیلے گئے تمام آٹھ میچ ہارنے کے بعد ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔

babar azam

karachi kings

Wasim Akram

PSL7