Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 3دن...
شائع 17 فروری 2022 01:24pm

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 3دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈھائی ماہ بعد کُھلنے والی سی این جی اسٹیشنز کو صرف 4 روز بعد ہی بند کردیا جائے گا۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 72 گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے کہاکہ 18فروری صبح 8 بجے سے 21 فروری صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

سی این جی کی بندش گھریلو صارفین کی گیس ضروریات پورا کرنے کیلئے کی جارہی ہے۔

karachi

SSGC

sindh

CNG Station