Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کنگز نے پی ایس ایل میں ایک اور نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مجموعی طور پر مسلسل 9 میچز...
شائع 17 فروری 2022 09:54am

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مجموعی طور پر مسلسل 9 میچز ہارنے کا نیا ریکارڈکراچی کنگز کے نام ہوگیا۔

بدھ کے روز ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد اس کے مسلسل میچ ہارنے کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم پچھلے سال آخری میچ اور اس سال مسلسل8 میچز ہاری ہے۔

اس سے قبل پی ایس ایل میں مسلسل شکستوں کا ریکارڈ لاہور قلندرز کا تھا جسے 2019 اور 2020 کے دوران مسلسل 8 میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس کے علاوہ کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں 8 میچز ہارنے والی دوسری ٹیم ہے، اس سے قبل 2021 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بھی 8 میچز ہاری تھی۔

lahore

karachi kings

KK VS MS

PSL 7