Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 7:ا ہم میچ سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ سے قبل اسلام آباد...
شائع 17 فروری 2022 09:58am

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان کے مطابق ٹیم کے کپتان شاداب خان اور ذیشان ضمیر کراچی کنگز کیخلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ شاداب خان گروئن انجری اور ذیشان ضمیر سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوگئے ہیں، اس لئے یہ دونوں کھلاڑی آج کے میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں کرکٹرز کی میڈیکل رپورٹس موصول ہوچکی ہیں،میڈیکل پینل جلد مزید تفصیل سے ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کرے گا۔

lahore

islamabad united

PZ VS IU

shadab khan

PSL7