Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'ارطغرل اسی لیے دکھایا تاکہ عوام گاڑیوں کے بجائے گھوڑوں پر سفر کرے'، یوٹیوبر ارسلان نصیر

ارسلان نصیر نے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں پاکستانی حکومت نے ترک سیریز ارطغرل غازی کیوں نشر کی؟
اپ ڈیٹ 16 فروری 2022 04:37pm
Edit: Khateeb Ahmed
Edit: Khateeb Ahmed

معروف یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر نے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے کے اضافے پر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔

جہاں عوام سمیت پیٹرول کی قیمتوں پر پاکستانی اداکار اور نامور شخصیات بھی حیران و پریشانی کے عالم میں اپنی دل کی بھڑاس سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں۔

ارسلان نصیر نے اپنے ٹوئٹ میں سوال کیا کہ آپ کے خیال میں پاکستانی حکومت نے ترک سیریز ارطغرل غازی کیوں نشر کی؟

انہوں نے مزید لکھا کہ ارطغرل ڈرامہ اسی لیے دکھایا جا رہا تھا تاکہ عوام گاڑیوں کے بجائے گھوڑوں پر سفر کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کرکے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچادیا ہے۔

تاہم وزارت خزانہ کے مطابق 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافے کیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔

اس کے ساتھ ڈیزل کی قیمت میں بھی 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔

economy

pakistan economy

IMF aid

IMF Fund

petrolum prices

petrol price hike

Petrol Pumps