چین یوکرین بحران سے فائدہ اٹھا سکتا ہے: امریکی جنرل
سنگاپور: امریکی جنرل نے خبردار کیا ہے کہ چین یوکرین کے بحران سے...
سنگاپور: امریکی جنرل نے خبردار کیا ہے کہ چین یوکرین کے بحران سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ایشیا میں کچھ "اشتعال انگیز" اقدامات کرسکتا ہے جب کہ مغربی طاقتیں روس کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔
روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد پر 100,000 سے زائد فوجیوں کی تعیناتی نے واشنگٹن اور دیگر مغربی دارالحکومتوں میں حملے کے خطرے کو بڑھا دیا ہے۔
امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل کینتھ ولزباچ نے کہا کہ چین نے بحران میں روس کے ساتھ اتحاد کیا ہے، جس سے ایشیا میں اپنے ارادوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
انہوں نے سنگاپور ایئر شو کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ "مجھے اپنے خدشات ہیں کہ وہ فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔"
china
USA
Ukraine
مقبول ترین
Comments are closed on this story.