Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ: 2 برس قبل فوت ہونے والے شخص کی ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 2برس پہلے فوت ہونے والے شخص کی ضمانت کی...
اپ ڈیٹ 16 فروری 2022 02:42pm

رپورٹ: احمد عدیل سرفراز

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 2برس پہلے فوت ہونے والے شخص کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچی نے درخواست گزار لعل خان کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل عمران شاہ نے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار نے میڈیکل بنیادوں پر 20 فروری 2020 کو ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

وکیل نے دلائل میں کہا کہ اس دوران درخواست گزار کی طبیعت شدید خراب ہوئی اور سرکاری اسپتالوں نے اس کا علاج کرنے سے انکار کیا۔

عمران شاہ نے عدالت کو بتایا کہ جب ضمانت کی درخواست دائر کی اس وقت لعل خان زندہ تھا اور علاج نجی اسپتال سے میں کرانا چاہتا تھا، ضمانت کی درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست عدالت نےمسترد کی تھی، اس دوران درخواست گزار کا انتقال ہو گیا۔

واضح رہے کہ درخواست گزار لعل خان پر اغوا کا الزام تھا اور 2012 سے جیل میں قید تھا جبکہ دو برس پہلے 2020 میں فوت ہو گیا تھا۔

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Ijaz ul Ahsan