Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کتنے فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں ملک غلط سمت جارہا ہے؟

ملک میں بالغ مرد و خاتوں سے سوال کیا کہ "کیا آپ کے خیال میں ہمارا ملک درست سمت میں گامزن ہے یا غلط؟"
شائع 16 فروری 2022 01:26pm

پاکستان کی تقریباً نصف 45 فیصد عوام کا خیال ہے کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے پورے دور میں اعداد و شمار تقریباً مستحکم ہیں جبکہ نوجوان یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ملک درست سمت میں گامزن ہے۔

چاروں صوبوں کے بالغ مردوں اور عورتوں کے قومی سطح پر نمائندہ نمونے سے مندرجہ ذیل سوال پوچھا گیا کہ "کیا آپ کے خیال میں ہمارا ملک درست سمت میں گامزن ہے یا غلط؟"

تاہم اس سوال کے جواب میں 43 فیصد نے کہا کہ ملک درست سمت جارہا ہے جبکہ 45 فیصد عوام نے کہا کہ غلط سمت کی جانب جارہا ہے۔

اس کے علاوہ 11 فیصد نے کہا کہ نہیں جانتے اور 1 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔

گیلپ سروے میں ملکی سمت کو غلط قرار دینے والوں میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کی شرح زیادہ ہے.

اس کے ساتھ ہی درست سمجھنے والوں میں بڑی تعداد 30 سال سے کم عمر نوجوانوں کی ہے۔

پاکستان

PTI govt

survey