Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جماعت اسلامی کا 2 روزہ احتجاج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے حکومت کا ظالمانہ اقدام قرار دے دیا۔
شائع 16 فروری 2022 12:41pm

اسلام آباد: جماعت اسلامی نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے پر 2 روزہ احتجاج کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے حکومت کا ظالمانہ اقدام قرار دے دیا۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے ظلم کی تمام حدیں عبور کر دی ہیں، جمعرات اور جمعہ کو ظالمانہ حکومتی اقدام کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم ازکم 50 فیصد کمی کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکمران ملک کی معاشی تباہی کے ذمہ دار ہیں،پاکستان کا معاشی سقوط ہو چکا لیکن حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے، ملک کی اکثریت مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے تباہ حال ہے۔

اسلام آباد

Sirajul Haq

protest

Jamat e Islami