Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے ایم سی نے وسائل ہونے کے باوجود انہیں استعمال نہیں کیا، مرتضی وہاب

کراچی: کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ ...
شائع 15 فروری 2022 05:16pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ اتنے وسائل ہونے کے باوجود کے ایم سی نے انہیں استعمال نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک تاثر دیا جاتا تھا کہ کے ایم سی کے پاس وسائل نہیں ہیں، لیکن یہ درست نہیں ہے۔

سندھ حکوت کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کے اثاثے پورے میٹروپولیٹن حدود میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے تاہم سندھ حکومت پولیس کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

PPP

Murtaza Wahab

Sindh government

Sindh Government Spokesperson