Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا نوازشریف کے ذاتی معالجین سے میڈیکل رپورٹس طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم...
شائع 15 فروری 2022 03:20pm

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالجین کو خط لکھ کر میڈیکل رپورٹس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالجین کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت ڈاکٹر لارنس اور ڈاکٹر شال کو خط لکھے گی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ڈاکٹروں کو خط لکھ کر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس طلب کی جائیں گی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اس سے قبل شہباز شریف کو خط لکھا تھاشہباز شریف کو خط لکھ کر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس طلب کی گئی تھیں۔

شہباز شریف نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو جوابی خط بھی لکھا تھا،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عدالتی حکم پر تمام رپورٹس متعین مدت میں جمع کرائی گئیں۔

شہبازشریف کے مطابق اٹارنی جنرل کا خط زیرسماعت معاملے پر اثرانداز ہونے کی کوشش دکھائی دیتا ہے۔

Nawaz Sharif

اسلام آباد

Govt

Medical reports