Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات...
شائع 15 فروری 2022 01:30pm

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ 4 بجے سنائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں رکنی کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے کیس کی سماعت کی۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ مارچ کےآخرمیں بارش، برفباری اورلینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنرنےکہا کہ محکمہ موسمیات کیسے رائے دے سکتا ہےکہ الیکشن ہوسکتے ہیں یا نہیں؟

ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل بٹ نےبتایا 15 مارچ تک 18 میں سے 15 اضلاع میں درجہ حرارت منفی میں ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں برف سے ڈھکے میدانوں میں جلسے ہوتے رہے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے رمضان المبارک کابھی ذکرکیا توچیف الیکشن کمشنرنے استفسار کیا کہ کیارمضان میں الیکشن نہیں ہو سکتا؟۔

ایڈووکیٹ جنرل بولے الیکشن کمیشن ہمیشہ روزہ داروں کی سہولت کیلئے رمضان میں انتخابات نہیں کراتا۔

بعدازاں دلائل مکمل ہونے پرالیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ECP

اسلام آباد