Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی میں قاری نے 12 سالہ لڑکی کا گلا کاٹ دیا، گرفتار

راولپنڈی میں ایک قاری نے 12 سالہ لڑکی کا گلا کاٹ دیا۔ جیو نیوز کے...
شائع 15 فروری 2022 01:12pm

راولپنڈی میں ایک قاری نے 12 سالہ لڑکی کا گلا کاٹ دیا۔

جیو نیوز کے مطابق یہ واقعہ رتہ امرال تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کا 21 سالہ قاری عادل مقتولہ کے گھر قرآن پڑھانے جاتا تھا جبکہ اس واقعے سے ایک روز قبل مقتولہ نے اپنے والدین سے عادل کے نامناسب رویے کی شکایت کی تھی اور انہوں نے عادل کو اسے پڑھانے سے روک دیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ پیر کے روز لڑکی اپنے پڑوس کے ٹیوشن سنٹر گئی، جہاں قاری عادل اس کے پاس پہنچا اور بے دردی سے اس کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے اور لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

دوسری جانب پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کمسن بچی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

incident