Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کنگز پی ایس ایل کے ایک سیزن میں مسلسل 7 میچ ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی

کراچی کنگز پاکستان سپرلیگ( پی ایس ایل) کے ایک سیزن میں مسلسل 7 ...
شائع 15 فروری 2022 09:46am

کراچی کنگز پاکستان سپرلیگ( پی ایس ایل) کے ایک سیزن میں مسلسل 7 میچ ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

پیر کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو سنسنی خیر مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دی، یہ ہار کنگز کی پی ایس ایل کے رواں سیزن میں مسلسل ساتویں شکست ہے۔

اس سے قبل 2018 کے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز مسلسل 6 میچز میں ناکام ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم رواں پی ایس ایل کے ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوگئی ہے۔

lahore

karachi kings

PSL 7