اسکول تعلیم کیلئے ہیں، وہاں مذہبی معاملات کو نہ لایا جائے، اداکارہ ہیما مالنی
بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ "ہر سکول میں یونیفارم ہے جس کا احترام کیا جانا چاہیے۔"
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما ہیما مالنی نے بھی حجاب تنازع پر بیان دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ ہیما مالنی نے ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی لگانے پر کہا کہ اسکول تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہوتے ہیں، یہاں مذہبی معاملات کو لانا ٹھیک نہیں ہے۔
ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ "ہر سکول میں یونیفارم ہے جس کا احترام کیا جانا چاہیے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ " آپ اسکول کے باہر جو چاہیں پہن سکتے ہیں۔"
خیال رہے کہ بھارتی ریاست میں میں حجاب پر پابندی کا معاملہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
Hema Malini
karnataka
india hijab row
hijab ban
مقبول ترین
Comments are closed on this story.