Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کراچی: سرجانی میں ڈکیتی، مسلح ملزمان نے لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنادیا

متاثرہ لڑکی کو میڈٰکل کے لئے اسپتال منتقل کیا لیکن میڈٰکل نہ ہوسکا
شائع 14 فروری 2022 02:17pm

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مسلح ملزمان نے ڈکیتی کے دوران لڑکی کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنایا ، جبکہ قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں ڈکیتی کے دوران اجتماعی طور پر ریپ کا ہولناک واقعہ پیش آیا، جہاں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر قیمتی سامان لوٹ کر لڑکی کا زبردستی گینگ ریپ کرکے فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر سیون اے میں پیش آیا جہاں 6 ملزمان گزشتہ رات 2 بجے گھر میں گھس کر اسلحے کے ذور پر تمام افراد کو یر غمال بنایا لیا۔

تاہم ملزمان نے جبری طور 17 سالہ لڑکی کو اجتماعی ریپ کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو میڈٰکل کیلئے اسپتال منتقل کیا، لیکن عباسی شہید اسپتال میں لیڈی ایم ایل او حاضر نہ ہونے کے باعث میڈیکل نہیں ہوا۔

علاوہ ازیں پولیس نے کہا کہ واردات کے وقت گھر میں لڑکی کا بھائی، اس کا دوست اور منگیتر موجود تھے۔

rape cases

harassment case

harassment